سوال: اگر کوئی مسافر حد ترخص* اور وطن (یا اقامت گاہ) کے درمیانی فاصلے والی جگہ پہنچ جائے تو کس طرح نماز پڑھے گا اور روزہ رکھے گا؟
جواب: حد ترخص اور وطن کے درمیانی فاصلے میں نماز پوری ہوگی، تاہم حد ترخص اور دس روزہ اقامت گاہ کے درمیانی فاصلے میں احتیاط واجب کی بنا پر نماز جمع کی صورت میں پڑھنا ہوگی(قصر اور تمام دونوں پڑھنا ہوگی) اور دونوں صورتوں میں روزہ صحیح نہیں ہے مگر یہ کہ ظہر کی اذان سے پہلے وہاں پہنچے۔
حد ترخص وہ جگہ ہے کہ جہاں شہر کی اذان سنائی نہیں دیتی۔ انجام دی گئی تحقیقات کے مطابق حد ترخص شہر کی آخری حدود سے ۱۳۵۰ میٹر کا فاصلہ ہے۔